Judai Shayari in Urdu
![]() |
Judai poetry sms in urdu |
تمہارے ہجر نے حالت بگاڑ دی میری
میں اپنے شہر کا سب سے حسین لڑکا تھا
جدائی نے تیری اس قدر توڑ دیا مجھے۔
اب ڈرتی ہوں بھروسہ خود پہ کرنے سے۔
لاکھ کرو گزارش لاکھ دو حوالے
چھوڑ ہی جاتے ہیں چھوڑ جانے والے
آ جاؤ نہ زندگی میں لوٹ کر دوبارہ
نہیں ہوتا میرا اب تمہارے بن گزارا
اتنی جلدی وہ بچھڑ جائے گا سوچا بھی نہ تھا
میں نے جی بھر کے ابھی تو اسے دیکھا بھی نہ تھا
Judai Poetry Sms in Urdu
بہت مضبوط تھے کبھی جو
اب ٹوٹ گئے ہے تیری جدائی کے بعد۔
مت پوچھ جدائی کا سبب مجھ سے
ہر بات میرے یار بتائی نہیں جاتی
وقت کے ہاتھوں جانے کیوں؟ ہم دونوں مجبور ہوئے۔ ۔ ۔
ہم تم جانے کیوں؟ اک دوجے سے دور ہوئے۔ ۔ ۔
کب ٹھہرے گا درد اے دل، کب رات بسر ہوگی۔
سنتے تھے وہ آئیں گے، سنتے تھے سحر ہو گی۔
کسی کو کیسے بتائیں بھلا کہ ہم خود بھی
ترے بچھڑنے کے اسباب کم ہی جانتے ہیں
در حقیقت خطا تھی دونوں کی
اس کو جانا تھا میں نے جانے دیا
میری آنکھوں کے سیاہ ہلکوں پہ ہنسنے والو...
اپنے بچھڑیں تو سبھی رنگ اتر جاتے ہیں...
0 تبصرے